پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کی نیب سے فائل کیسےگم ہوئی؟حامد میر کے پروگرام میں رپورٹر کا سنسنی خیز دعویٰ

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر نے اپنے پروگرام کیپٹیل ٹاک میں رپورٹر سے دریافت کیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی نیب سے گم ہونے والی فائل کی کیا کہانی ہے؟ جس پر رپورٹر نے بتایا کہ اسحاق ڈار کا شماران وزرا میں سے ہوتاہے جن کا اپنے ماتحت اداروں میں کنٹرول بہت زیادہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کے پاس میاں شریف مرحوم کا 1945کا ریکارڈ موجود ہے لیکن اسحاق ڈار، جن کے ماتحت ایف بی آر ہے، کا ریکارڈ موجود نہیں ہے ۔ اس ریکارڈ سے متعلق کہا یہ گیا تھا کہ یہ ریکارڈ گم ہو گیا ہے لیکن معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ ایف بی آر کے ایک افسرجن کا نام امجد زبیر ٹوانا ہےنے پانامہ کا ہنگامہ لگنے کے بعد لاہور ٹیلی فون کیا اور چیف کمشنر تسنیم الرحمان سے کہا کہ وزیر خزانہ کا جو ریکارڈ ہے اس کی اصل دستاویزات ایف بی آر کو بھجوا دی جائیں۔اس آرڈر کو مان لیا گیا لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ حکم تو چیئر مین ایف بی آر یا انکم ٹیکس آفس کی جانب سے ملنا چاہئے تھا۔ تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ زبیر ٹوانا نے ایف بی آر کی سینئر مینجمنٹ سے پوچھے بغیر ہی اسحاق ڈار کی دستاویزات کی فائل طلب کی تھی۔ پروگرام کے دوران اس رپورٹر نے مزید کیا کیا انکشافات کئے ملاحظہ کیجئے:

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…