راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی ایس پی آر نے ایل اوسی پر بھارتی چوکیوں کی تباہی کی ویڈیوجاری کردی، جس میں 5بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ
بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی فوج نےنیزاپیر،سبزکوٹ، کیانی سیکٹرز پر چوکیوں کونشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک فوجی جوان شہید، دو شدید زخمی ہوئے۔پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس میں پانچ بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے جبکہ کئی بھارتی چوکیاں بھی تباہ کردی گئیں، آئی ایس پی آرنے جوابی کارروائی کی ویڈیو جاری کردی۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ اور ہر سیزفائر کا ایسا جارحانہ اور مؤثرجواب دیا جائیگا، اسی طرح پاک فوج کے منہ توڑجواب پربھارتی توپیں خاموش ہوتی رہیں گی۔یاد رہے کہ رواں برس بھارتی فوج کی جانب سے متعدد بار لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی جاتی رہی ہے، بھارت اپنے داخلی اور سیاسی کشیدگی اور کشمیر میں جاری ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کے لیے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے،دوسری جانب بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا۔آئی ایس پی آر نے ایل اوسی پر بھارتی چوکیوں کی تباہی کی ویڈیوجاری کردی، جس میں 5بھارتی فوجی ہلاک اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
PR 370/17 Ref
Clip showing Pak Army’s response to Indian CFV today. Every CFV shall get such aggressive & effective response! pic.twitter.com/7LwYjdB9Yq— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) July 19, 2017