اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

کسی میں ہمت ہے تو عمران خان کوگرفتارکرکے دکھائے، علی محمدخان

datetime 20  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عمران خان کے خلاف دہشت گردی کا دو نمبر مقدمہ بنا یا ،ایسا کس ملک میں ہوتا ہے کہ عوامی لیڈر پر دہشت گردی کا مقدمہ بنا یا جائے ،عمران خان بنی گالا میں بیٹھے ہوئے ،میں چیلنج کرتا ہوں اگر کسی میں ہمت ہے تو انہیں پکڑ کر دکھائیں ۔سپریم کورٹ کے باہر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے سامنے اسلام اور آخرت کی نہیں

بلکہ وزارت اور جیبیں بھرنے کی اہمیت ہے ۔انہوں نے کہا وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ اثاثوں کے ذرائع موجود ہیں اور یہ ہیں وہ ذرائع ،آج قوم پوچھ رہی ہے کہ کہاں ہیں وہ ذرائع ؟،نواز شریف قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ،وہ سمجھتے ہیں قوم کم عقل ہے ،اگر وہ واقعی سچے ہیں تو منی ٹریل لا کر دکھا دیں ۔علی محمد خان نے کہا کہ نواز شریف نے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش نہیں کیا بلکہ ہم انہیں کھینچ کر لائے ہیں ،ہم نے طاقتور کو عدالت کے سامنے سر نگوں کیا ۔

 

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…