اسلام آباد (آئی این پی) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کھیل صرف 2 ہفتے کا رہ گیا ہے، جو لوگ نواز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دے رہے ہیں اصل میں وہ ان کی سیاسی قبر کھود رہے ہیں،جتنے بھی لوگ جے آئی ٹی کو گالی دے رہے ہیں وہ درحقیقت سپریم کورٹ کو گالیاں دے رہے ہیں،
جو لوگ نواز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دے رہے ہیں اصل میں وہ ان کی سیاسی قبر کھود رہے ہیں، نواز شریف نے جو کردیا ہے ملک اور قوم کی اس سے زیادہ بے عزتی نہیں ہو سکتی تھی۔بدھ کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کے وکیل خواجہ نے منگل کے روز ہونے والی سماعت کے دوران تسلیم کیا کہ نواز شریف نے اقامہ لیا اور 2014 تک ایف زیڈ ای کے چیئرمین رہے، اس اعتراف کے بعد گیم از اوور۔ عدالت نے کہا کہ اگر کوئی منی ٹریل ہے تو لے آئو ۔کھیل صرف 2 ہفتے کا رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جو کردیا ہے ملک اور قوم کی اس سے زیادہ بے عزتی نہیں ہو سکتی تھی۔ جب ہم کہہ رہے تھے کہ ٹی او آر بنا تو انہوں نے ٹی او آر نہیں بنائے، ہم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آجائیں تو انہوں نے سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا، جتنے بھی لوگ جے آئی ٹی کو گالی دے رہے ہیں وہ درحقیقت سپریم کورٹ کو گالیاں دے رہے ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اگر انہیں کوئی عقل دینے والا ہے تو سن لیں کہ آپ کے پاس استعفا دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے جو لوگ نواز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دے رہے ہیں اصل میں وہ ان کی سیاسی قبر کھود رہے ہیں۔