پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

1975ء میں شروع ہونیوالے کام کی تکمیل،وزیراعظم نوازشریف نے بڑی خوشخبری سنادی

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیربالا(آئی این پی ) لواری ٹنل تکمیل کا خواب پورا ہوتے وزیراعظم میاں نواز شریف آج بروز جمعرات 20جولائی کو لواری ٹنل کا باضابطہ افتتاح جبکہ ٹنل گراونڈ پر افتتاحی تقریب میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں ۔ دس کلومیٹر طویل لواری ٹنل جس پر بھٹو دور میں ابتدائی کام کا آغاز 8ستمبر1975کو کیا گیا تھا جبکہ بھٹو حکومت کے خاتمے کے بعد 1977میں لواری ٹنل پرکام مکمل طورپر بند ہوا ۔

جس کے بعد پرویزمشرف حکومت میں جنرل پرویز مشرف نے دورہ چترال میں اس پر دوبارہ کام شروع کرنے کا اعلان کیا اور یوں محسوس ہورہا تھا کہ یہ صرف اعلان ہی ہوگا لیکن ستمبر2005کو مشرف نے وعدے کے مطابق ٹنل کا کورین تعمیراتی کمپنی سامبو کو دیکر باقاعدہ دوبارہ کام شروع کیا ۔ جس پر ابتدائی طورپر آٹھارہ ارب روپے خرچ کرنے تھے لیکن فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث لواری ٹنل پر متعدد بار کام بند ا ہو ا۔ جس کی وجہ سے پچھلے چار سالوں میں کل لاگت میں بڑھ کر 21بلین روپے سے زائد ہوا ۔جبکہ وزیراعظم نواز شریف حکومت نے اسے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور پچھلے سال دورہ دیر کے دوران وزیراعظم نے این ایچ اے حکام کو ٹنل جون 2017تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔لیکن ایسا ممکن نہ ہوسکا ۔تاہم اب جس میں 98فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور آخری مراحل بجلی سمیت معمولی کام باقی ہے لیکن اب فیصلہ کیا گیا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف آج بروز جمعرات 20جولائی کو دیرآخر لواری ٹنل کا افتتاح کریں گے جبکہ مشیر وزیراعظم آمیرمقام پچھلے تین روز سے دیرمیں تیاریوں کو آخری شکل دینے کیلئے موجود ہے اور تمام ترانتظامات کو مکمل کیا گیا ہے ۔وزیراعظم لواری ٹنل کا افتتاح کرکے ٹنل پلیٹ فارم گراونڈ میں عوامی اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…