فیصل آباد(نیوزڈیسک)میٹرو جیسے بڑے بڑے منصوبوں پر اربوں کے خرچے،غریب کا کوئی پرسان حال نہیں،معصوم بیٹی کیلئے دودھ کے پیسے نہ ہونے پر ماں باپ کا لرزہ خیز اقدام، تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے رہائشی 30 سالہ رب نواز نے معصوم بیٹی کے دودھ کے لئے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے بیوی سے تلخ کلامی کے بعد گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں ،
رب نواز بے روزگار تھاگذشتہ روز رب نواز کی اہلیہ نے کم سن بچی کے لیے دودھ لانے کا کہا تو پیسے نہ ہونے کی وجہ سے میاں بیوی میں تلخ کلامی ہوگئی جس کے بعد مشعل ہوکر رب نواز نے گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیاں نگل لیں ،بیوی کو جب معلوم ہوا تو اس نے بھی زہریلی گولیاں کھالیںجوڑے کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں دونوں اپنی معصوم بیٹے کو دنیامیں تنہا چھوڑ کر دم توڑ گئے۔