اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

حالات قابو سے باہر،افغان سفیر مولانا سمیع الحق کے پاس پہنچ گئے،افغانستان نے کیا اپیل کی اور مولانا نے کیا جواب دیا؟تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اکوڑہ خٹک (این این آئی) پاکستان میں افغانستان کے سفیر حضرت عمر ضاخیل وال کی اکوڑہ خٹک میں جمعیۃ علماء اسلام کے امیر اوردفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق سے ان کی رہائش گاہ پر تفصیلی ملاقات ہوئی ،اس سے قبل بھی متعددبار سفیر صاحب نے اکوڑہ خٹک آکر ان سے ملاقات کی ، کئی گھنٹے کی اس ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پاکستان اورافغانستان کے تعلقات میں سردمہری زیربحث آئی ،

افغان سفیرنے مولانا سمیع الحق سے قیام امن کیلئے موثر کردار اداکرنے کی اپیل کی اورکہا کہ آپ کی شخصیت صرف طالبان کیلئے نہیں بلکہ پورے افغانستان اوراس کے موجودہ حکمرانوں کیلئے بھی قابل احترام ہے ا ،مولانا سمیع الحق نے قیام امن کیلئے بھر پور تعاون کواسلام کاتقاضاقرار دیااورکہا کہ مصالحت اورمذاکرات کیلئے اہم ترین ضرورت افغانستان پر مسلط غیر ملکی بیرونی قوتوں کاانخلاء ہے ، اس سلسلہ میں پاکستان کوبھی اس بارہ میں اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی، کیونکہ موجودہ صورتحال کاسارا فائدہ بھارت اورملک دشمن طاقتوں کوپہنچ رہاہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…