پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

تمہارا لیڈر غدار ہے ۔۔۔! مشاہد اللہ کے ایک اور بیان پر تنازعہ کھڑاہوگیا

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) سینٹ کے اجلاس میں مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر مشاہداللہ خان کے بیان پر اپوزیشن جماعتیں سراپاً احتجاج بن گئیں اپوزیشن ارکان کے شورشرابے سے ایوان کا ماحول انتہائی تلخ ہو گیا تاہم چیئرمین میاں رضا ربانی نے بروقت مداخلت کر کے معاملہ کو مزید آگے بڑھنے سے روک دیا ۔ منگل کو سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آصف علی زرداری نے کچھ عرصہ قبل کہا تھا حسین حقانی غدار ہے ٗ

طاہر مشہدی جیسے لوگوں نے اپنی جان بچانے کیلئے اپنے ساتھ پاکستان لگا لیا اس پر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ارکان کھڑے ہو گئے اور احتجاج شروع کر دیا مشاہد اللہ خان نے کہا کہ نواز شریف نے ملکوں کو اکھٹے کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیاجسکی وہ سزا بھی بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے غدار پال رکھے تھے ٗ مشہدی صاحب کا تو لیڈر پاکستان پر حملے کا حکم دیتا تھا بانی ایم کیو ایم جوان کا لیڈر ہے وہ غدار ہے۔مشاہداللہ خان نے کہا کہ یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ بانی ایم کیو ایم نے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کی پناہ گاہ ہے اس پرحملہ کرو، مشاہداللہ خان نے کہا کہ اعظم سواتی کے لیڈر نے تو انکو یہی سکھایا ہے ٗمشاہد اللہ کے بیان پر تمام اپوزیشن جماعتیں سراپا احتجاج بن گئیں اور ایوان ہنگامہ آرائی کا منظر پیش کرنے لگا اسی شورشرابے کے دوران مشاہد اللہ خان نے کہا کہ طاہر مشہدی بیٹھ جاؤ تمہارا لیڈر غدار ہے ٗاعظم سواتی خود امریکا سے مفرور ہیں،تم اپنا ماضی بھول گئے ہو ٗچیئرمین سینٹ نے اس موقع پر مداخلت کی اور اپوزیشن کوخاموش رہنے کی ہدایت کر دی جس پر اپوزیشن اراکین نشستوں پر بیٹھ گئے۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ اچھل اچھل کے حملے کریں گے اور پھر جواب سننے کی ہمت نہیں کریں گے اس پر چیئر مین سینٹ نے مشاہد اللہ خان سے کہا کہ ابھی آپ آرام کر لیں پھر موضوع پر بات کریں۔

موضوعات:



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…