منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

وزیراعظم کوان کے اپنے ہی رشتہ دار نے پھنسادیا،حکومت کا اعتراف،مریم اورنگزیب نے حیرت انگیز تفصیلات جاری کردیں

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کیخلاف مخبر کے ذریعے جعلی کیس بنانے کی کوشش کی گئی ٗ پاکستان کا قانون اور آئین اس کی اجازت نہیں دیتا ٗ وزیراعظم نوازشریف پر اثاثے بنانے کیلئے کسی خورد برد کا الزام نہیں ٗچور کی پٹیشن اور جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ مسترد کریگی ٗعوام کے ووٹ سے وزیراعظم بننے والے نوازشریف آخری وقت تک قانونی جنگ لڑیں گے ٗعوام 2018میں بھی محمد نوازشریف کو ووٹ کی طاقت سے وزیراعظم بنائیں گے۔

منگل کو سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کے تمام اثاثوں کا ریکارڈ اور ان کے ٹیکس ریٹرن سب کچھ ریکارڈ کے اوپر ہے انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو عوام نے تیسری بار وزیر اعظم منتخب کیا ہے وزیر اعظم کے اثاثوں کا ریکارڈ اور اور ٹیکس ریٹرن کا ریکارڈ سب کچھ اداروں کی ویب سائٹ پرموجود ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ بد نیتی پر مبنی تھی کے تحفظات شریف خاندان نے سپریم کورٹ کے اندر آئین اور قانون کے مطابق جمع کرائے ہیں انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی اگر کسی مخبر یا خفیہ جاسوس کو دستاویزجنریٹ کر نے کیلئے ہائر کرتی ہے تو پاکستان کا آئین اور قانون اس کی اجازت نہیں دیتا ان دستاویزات نہ کوئی تصدیق ہوئی ہے نہ ویری فائی ہیں اور نہ ہی سرٹیفکیشن ہیں مریم اور نگزیب نے کہاکہ جب وزیراعظم محمد نواز شریف نے احتساب کے آگے پیش کر نے کی تاریخ رقم کی تو اس وقت ان کے سامنے تمام جعلی دستاویزنہیں رکھے اس چیز سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کے خلاف ایک مخبر اور خفیہ جاسوس جو بعد میں پتہ چلا وہ اپنا ہی رشتہ دار تھا کے ذریعے جعلی کیس بنانے کی کوشش کی گئی ہے انہوں نے کہاکہ کسی غیر ملکی حکومت سے براہ راست کوئی بھی کاغذ اور دستاویز حاصل نہیں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے وکلاء نے ثابت کیا کہ اگر دستاویزات خود لے لئے جائیں جس طرح جے آئی ٹی نے ایک مخبر کے ذریعے کئے اس کو بھی پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق پراسسز سے گزرنا ہوگا اور متعلقہ حکومت سے اس کی تصدیق ہوگی انہوں نے کہاکہ جیسے وزیر اعظم محمدنواز شریف نے پہلے دن کہا تھا اور آج تک کہہ رہے کہ وہ دو بار وزیر اعلیٰ اور تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہوئے ہیں۔

ان ادوار میں وزیر اعظم محمد نوا زشریف پر سرکاری خزانے سے ایک پیسے کی خوردبرد ٗ کرپشن ٗ کک بیکس اور کمیشن ثابت نہیں ہوسکی اور وہ جے آئی ٹی جو ایک مخبر کے ذریعے دستاویزات اکٹھے کررہی تھی وہ بھی ایک پیسے کی کرپشن ٗ خورد برد ثابت نہیں کرسکی اور نہ ہی کوئی ایسا الزام لگا سکی ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ عوام سے کہنا چاہتی ہوں کہ جو لوگ یہاں کھڑے ہو کر اعلیٰ عدلیہ کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں۔

ٗشور مچا رہے ہیں ان کی پٹیشن اور جے آئی ٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ آئین اور قانون کے مطابق مسترد کریگی یہ لوگ صرف جھوٹ بول کر آپ لوگوں کو کمراہ کرتے ہیں لیکن کسی کے جھوٹ ٗ کسی کے بہتان لگانے ٗ کسی کے شک ٗ شبہ پر تیسری بار منتخب وزیر اعظم عوام کی خاطر آخری لمحے تک لڑیگا اور انشاء اللہ پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے پھرسرخروہوگا کیونکہ ان کے پیچھے عوام کے ووٹ کی طاقت ہے ٗ ان کے پیچھے پاکستان کے عوام کی خدمت ہے ٗ وہ پاکستان کے عوام کیلئے محبت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ اس بار بھی پاکستان نواز شریف کی قیادت میں دہشتگردی سے پاک پاکستان ہوگا ٗ انشاء اللہ نواز شریف کی قیادت میں ایک ترقی یافتہ پاکستان ہوگا انہوں نے کہاکہ وہ پاکستان جو ڈیفالٹر کی صف میں کھڑاہوا تھا وہ ترقی کی جانب گامزن ہے اپوزیشن سازشوں کے ذریعے جو کر ناچاہ رہی ہے اس کو پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ مسترد کریگی اور پاکستان کے عوام وزیر اعظم محمد نوا زشریف کوووٹ کی طاقت سے پھر وزیر اعظم بنائینگے ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…