اسلام آباد (آئی این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) نہیں چھوڑیں گے، ضمیر کے ساتھ زندہ رہنا ہر بندے کے بس کی بات نہیں ہے، چوہدری نثار میں استعفیٰ دینے کی جرات ہوتی تو بہت پہلے دے دیتے۔ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان میں استعفیٰ دینے کی جرات ہوتی تو پہلے دے دیتے،
میرا نہیں خیال کہ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن) چھوڑیں گے، مریم اورنگزیب ٹھیک کہہ رہی ہوں گی، چوہدری نثار کی اپنی سیاست ہے، بہتر فیصلہ کریں گے، سیاستدان فیصلے کرنے میں جتنی دیر کرتا ہے بعد میں اتنا پچھتاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمیر کے ساتھ زندہ رہنا ہر بندے کے بس کی بات نہیں ہے، نواز شریف خدا کی پکڑ میں آئے ہیں۔(