اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس کا نتیجہ کیا ہو گا؟ جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے حیرت انگیز دعوے کر دیے، تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل بی کے تحت نواز شریف کو نا اہل قرار دے سکتی ہے۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد نے مزید کہا کہ پانامہ کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں وزیر اعظم نواز شریف اور شریف خاندان کے خلاف انتہائی سنجیدہ الزامات عائد کیے ہیں۔ جسٹس (ر) وجیہہ الدین احمد کے مطابق اگر وزیراعظم نواز شریف
کا احتساب کیا گیا تو پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری اور تحریک انصاف کے عمران خان کا بھی احتساب ہو گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑی سیاسی جماعتوں کے احتساب کے نتیجے میں پیدا ہونے والے خلاکو ملک کی چھوٹی سیاسی جماعتیں پُر کریں گی۔ معراج محمد خان کی پہلی برسی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے کہا کہ ملک کو معراج محمد خان کے نظریات پر مبنی جمہوریت کی ضرورت ہے۔ معراج محمد خان نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا وہ اپنے اصولوں کے پکے انسان تھے۔