اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی ناز بلوچ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد اب تحریک انصاف کے ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سید طفیل سبزواری نے بھی پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا ہے۔ سید طفیل سبزواری کی پیپلز پارٹی میں شمولیت پر پیپلزپارٹی نے ان کا خیر مقدم کیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق سید طفیل سبزواری
جو تحریک انصاف کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر ہیں نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں انہوں نے بلاول بھٹو کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا اور باقاعدہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سید طفیل سبزواری نے کہا کہ بلاول بھٹو چیئرمین پیپلزپارٹی ہی ملک کے نوجوانوں کے اصل لیڈر ہیں۔