ہفتہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2026 

شہباز شریف کی نااہلی کیلئے عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے منظور

datetime 17  جولائی  2017 |

لاہور(آئی این پی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی طرف سے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی نااہلی کے لئے درخواست ابتدائی سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی‘کل سماعت ہوگی۔تفصیلات کے مطابق عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے شہباز شریف کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹانے کیلئے آئین کے آرٹیکل 199کے تحت درخواست دائر کی جس میں شہباز شریف اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،

درخواست میں شہباز شریف کی وزیر اعلی بننے کی اہلیت کو چیلنج کیا گیادرخواست میں یہ بھی اعتراض اٹھایا گیا کہ شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ذاتی کاروبار سے منسلک رہے اور شہباز شریف نے اپنے بھائی وزیراعظم نواز شریف کو چھ ارب کے تحائف دیئے ہیں، اس رقم کی کوئی منی ٹریل نہیں دی گئی، درخواست میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ شہباز شریف نے اپنے خاندان کی ملکیت شوگر ملز کے لئے بھی اثر و رسوخ استعمال کیا.د رخواست میں یہ دعوی بھی کیا گیا کہ شریف خاندان کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے ،درخوست میں استدعا کی گئی کہ شہباز شریف کو وزارت اعلی اور رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے نااہل قرار دیا جائے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم درخواست پر ابتدائی سماعت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…