اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی حامد میر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جے آئی ٹی کے ممبرز کو شریف خاندان کے خلاف دستاویزات اور شواہد اندر سے ملے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ نواز شریف ایک منتخب وزیراعظم ہیں اوریوسف رضا گیلانی بھی منتخب تھے ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے انہیں بھیجنے جانے کے بعد ان کی ہی پارٹی کے ایک اور رکن قومی
اسمبلی راجہ پرویز اشرف بطور وزیراعظم آگئے تھے اسی طرح نواز شریف کی جگہ بھی کوئی اور آجائے گا ۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان کے اندر سے ہی جے آئی ٹی کو دستاویزات فراہم کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے کابینہ کے ایک وزیر نے خود یہ دستاویزات جے آئی ٹی کو فراہم کیں جو پنجاب سے تعلق رکھتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک پنجابی نے دوسرے پنجابی کی پیٹھ پر خنجر مارا ہے۔