ْاسلام آباد (آئی این پی)18ویں ترمیم کی منظوری کے بعد آئین کے آرٹیکل 63ا ے کے تحت پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک بنانے والے کو پارٹی سربراہ اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھجوا کر نااہل قرار دلوا سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق آئین کی شق 63 اے کا تعلق سیاسی پا رٹی یاپارٹی وفا دری تبدیل کر نے سے ہے۔اگر کسی سیاسی پا رٹی کے ممبر اس سیاسی پا رٹی کی ممبر شپ سے استعفیٰ دیں اور دوسری پارلیمانی پا رٹی میں شا مل ہوجائیں یاایوان میں پا رٹی کی ہدایات کے بر عکس ووٹ دیں
یا ووٹ میں حصہ نہ لیں جسکا تعلق وزیر اعظم ، وزیر اعلی کے انتخاب ، عدم اعتماد کے حق یا انکے خلاف ووٹ دینے یا منی یعنی زر بل اور آئین کی ترمیمی بل سے ہو تو ایسی صورت میں ایک امیدوار کی رکنیت ختم ہو سکتی ہے۔آئین کے آرٹیکل63اے کے تحت اگر پارلیمانی پارٹی کے کسی رکن نے ایوان زیریں میں ایک سیاسی جماعت کی تشکیل کی تو رکن اسمبلی نہیں رہے گا۔