پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

غیر ملکی خاتون کے ساتھ لاہور جیل حراست کے دوران پولیس نے کیا کام کر دیا؟ انوکھا کارنامہ

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب پولیس کے اہلکار کی زیرحراست غیر ملکی لڑکی کو ورغلا کر شادی کرنے کے معاملہ پرسینئر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ کی رپورٹ نے جیل اہلکاروں کی ملی بھگت کا پول کھول دیا جبکہ رپورٹ میں پنجاب پولیس کے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری کے سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی کو کوٹ لکھپت جیل سپرنٹنڈنٹ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل گارد پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کے جیل وین ڈرائیور شہزاد نے فارنر ایکٹ کے تحت گرفتار افغانی لڑکی فرشتہ بی بی کو ورغلا کر شادی کی جبکہ ملزمہ فرشتہ بی بی کو داتا دربار پولیس نے دربار سے گرفتار کیاگیا تھا، رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے ملزمہ کو فارنر ایکٹ کے تحت درج مقدمہ میں 3جون کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا رکھا تھا لیکن جوڈیشل گارد جیل ون کے ڈرائیور شہزاد نے ملزمہ کو 10جولائی کو جیل سے پیشی کے لئے لاتے ہوئے لیڈی کانسٹیبل پروین اور شمائلہ سراج کے ذریعے ورغلاتے ہوئے نکاح کرنے کی آفر کی اور لیڈی کانسٹیبل نے ملزمہ فرشتہ بی بی کو ملک سے ڈی پورٹ کئے جانے سے ڈرایا اور قانونی تحفظ ملنے اور مقدمہ سے بری ہونے کی لالچ دی، رپورٹ میں محکمہ پولیس کے ڈرائیور کے کردار کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ڈرائیور پہلے بھی حراستی ملزموں کو موبائل فون پر باتیں کروانے کی سہولیات فراہم کرتا رہا ہے.رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالتوں کی جانب سے جیل بھجوائے گئے ملزم عدالتوں کی امانت ہوتے ہیں اور جیل اور پولیس حکام کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کا خیال رکھیں لیکن جیل وین کے ڈرائیور اور کانسٹیبلوں کی لاپرواہی پر محکمانہ کارروائی کی سفارش کر دی گئی ہے

جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ ظفر فرید ہاشمی نے افغانی لڑکی فرشتہ بی بی جان کو جرم ثابت ہونے پرگزشتہ روز 3ماہ قید اور 10ہزار جرمانے کی سزا سنا دی ہے، عدالت نے ملزمہ کی سزا پوری ہونے سے بعد فرشتہ بی بی کو افغانستان ڈی پورٹ کرنے کابھی حکم دیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…