جمعہ‬‮ ، 09 مئی‬‮‬‮ 2025 

ن لیگی ایم پی اے کے گھر میں 16 سالہ ملازم کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انتہائی شرمناک انکشافات

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی شاہجہاں کے گھر میں 16سالہ ملازم اختر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آگئی جس کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اکبری گیٹ کے علاقے میں لیگی ایم پی اے شاہجہاں کے گھر میں مبینہ تشدد سے سولہ سالہ اختر جان کی بازی ہار گیا۔ ورثاء کے احتجاج کرنے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر مقدمہ درج کر لیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

سولہ سالہ اختر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اختر کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات ملے ہیں ۔ مقتول کے جسم کے نازک حصوں پر گہری ضربیں بھی موت کی وجہ بنیں۔ مقتول کو استری سے بھی جلایا جاتا رہا۔ مقدمے میں نامزد لیگی ایم پی اے کی بیٹی فوزیہ نے عدالت سے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…