اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پی ایس 114 کراچی سے پیپلزپارٹی سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی الیکشن کمیشن میں پی ایس 114حلقہ میں ضمنی انتخابات میں فاتح قرار پانے والے پیپلزپارٹی کے سعید غنی کی کامیابی کے خلاف درخواست پر نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن میں درخواست کی سماعت کے دوران ایم کیو ایم کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ایس 114کے ضمنی انتخابات میں جعلی
ووٹ بھگتائے گئے ، پولنگ شفاف نہیں ہوئی جس پر چیف الیکشن کمیشن نے 17جولائی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سعید غنی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم دیدیا ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ 27پولنگ سٹیشن میں دھاندلی کی گئی ، تمام ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق کرائی جائے۔ واضح رہے کہ 9 جولائی کو کراچی میں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114 میں ضمنی انتخاب ہوا تھا جس میں پیپلز پارٹی کے سعید غنی کامیاب قرار پائے تھے۔