جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

لیگی ایم پی اے کی بہن نے ڈنڈے مار مار کر 17سالہ لڑکا قتل کر دیا

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ن لیگی ایم پی اے کی بہن نے ڈنڈے مار مار کر گھریلو ملازم قتل کر ڈالا، بہن شدید زخمی، پولیس ملزمان کو تحفظ فراہم کرنے لگی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور اکبری گیٹ کے علاقے میں گھریلو ملازم اختر ن لیگی ایم پی اے کی بہن کے ہاتھوں ڈنڈے کھاتا کھاتا زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اختر کی بہن عطیہ کوشدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے ۔ پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی اوکاڑہ کی ایم پی اے شاہ جہاں سے متعلق قتل ہونے والے گھریلو ملازم اختر کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ایم پی اے شاہ جہاں انہیں ان کے بچوں سے ملنے بھی نہیں دیتی جبکہ اس کی بہن فوزیہ ان پر ڈنڈوں سے تشدد کرتی تھی۔ پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی ہے جس میں ملزمہ فوزیہ کو نامزد کیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے جس سے صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ پولیس ملزمہ فوزیہ کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ ایس پی سٹی عادل میمن کے مطابق ملزمہ فوزیہ ایک سیاسی رہنما کی بیٹی ہے جس نے مبینہ طور پر گھریلو ملازم اختر کو ڈنڈے سے مارا جس سے اندرونی چوٹ آنے کی وجہ سے اختر کی موت واقع ہو گئی۔ دوسری جانب فوزیہ کے اہلخانہ دعویٰ کرتے نظر آتے ہیں کہ گھریلو ملازم اختر ڈنڈے کی ضرب سے نہیں بلکہ زہریلی چیز خود کھانے کی وجہ سے مرا۔ واضح رہے کہ گھریلو ملازم اختر کی عمر 17سال تھی اور اس کی ایک بہن عطیہ جس کی عمر 10سے 12سال کے درمیان ہے دونوں ایم پی اے شاہجہاں کی بہن فوزیہ کے گھر میں رہائش پذیر تھے اور گھر کے کام کاج کیا کرتے تھے۔ پولیس اور میڈیکل رپورٹ کے مطابق دونوں کے جسموں پر شدید ضربات کے نشانات موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…