جمعرات‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2024 

نوازشریف کے بعد شہبازشریف کانمبر،عمران خان نے سرپرائز دیدیا

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے وزیراعظم نواز شریف ٗ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف ٗ وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ حسین نواز اور مریم نواز کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ بھی جھوٹ نکلی ٗ حکمرانوں کا ٹھکانہ اڈیالہ جیل ہے ٗشہباز شریف کے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کریں گے ٗ جے آئی ٹی کی رپورٹ کو عمران نامہ کہنا میرے لئے اعزاز کی بات ہے ۔

منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روزجے آئی ٹی رپورٹ جلدی جلدی میں دیکھی اب تفصیل سے جائزہ لیا ٗاب صرف نواز شریف کا استعفیٰ نہیں مانگتے بلکہ شہبازشریف ،اسحاق ڈار کا فوری استعفا مانگتے ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ ہر شخص قطری کے خط کا مذاق اڑا رہا تھا اب تصدیق ہوگئی قطری کا خط فراڈ تھا۔انہوں نے کہاکہ وزیرخزانہ منی لانڈرنگ کا اعتراف کرچکے ہیں ٗشہباز شریف بھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں ٗدبئی کے محکمہ انصاف نے کہاہے کہ گلف اسٹیل میں پیسا ہی نہیں تھا ٗپاناما میں ہزاروں لوگوں کے نام آئے کسی ایک نے نہیں کہا کہ یہ غلط ہے ٗتصدیق شدہ کاپی مل چکی کہ مریم نواز بینی فیشل اونر ہیں انہوں نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا یہ کہتے رہے کہ مریم نواز بینی فیشل اونر نہیں ٗایس ای سی پی کے حجازی نے دستاویزات ٹیمپر کیں انہوں نے سپریم کورٹ میں جھوٹ بولا ،ایس ای سی پی کا غلط استعمال کیا ٗٹیکس کے پیسے پر چلنے والا آئی بی مجرموں کو بچا رہا تھا ٗتمام حکومتی اداروں نے سپریم کورٹ میں آکرہاتھ کھڑے کردئیے تھے ٗان لوگوں نے تمام اداروں کو تباہ کیا جب ادارے انہیں بچانے کیلئے رکاوٹ ڈالتے ہیں تو یہ کہتے ہیں ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں سازش ہوئی، جے آئی ٹی نے ٹھیک کام نہیں کیا ٗبے ضمیر لوگ کہتے ہیں ہم رپورٹ نہیں مانتے ٗبجائے چوروں کو پکڑنے کے یہ مجرم کو بچارہے ہیں انہیں شرم نہیں آتی کہ رپورٹ آگئی ہے انہیں تو منہ نہیں دکھانا چاہیے ۔

عمران خان نے کہاکہ حسین نواز اور مریم نواز کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ بھی جھوٹ نکلی ۔عمران خان نے کہاکہ دبئی کی حکومت نے بتادیا کہ نوازشریف کمپنی سے تنخواہ لیتے ہیں یہ لوگ کس منہ سے ٹی وی پرجارہے ہیں ٗتصدیق شدہ رپورٹ توپڑھیں 1990 میں یہ طالبعلم تھے ، ایک دم سے کیسے اربوں پتی بن گئے انھوں نے دستاویزات تبدیل کیں ٗ سپریم کورٹ میں جھوٹ بولتے ہیں پاناما میں ثابت ہوگیا کہ یہ پکڑے گئے ہیں،اسپیکر نے ان کا ریفرنس نہیں بھیجا اسپیکر نے ان کی بجائے میرا ریفرنس الیکشن کمیشن میں بھیج دیا ۔

عمران خان نے کہاکہ نواز شریف نے اپنے والد کو بھی پھنسادیا ہے اسحاق ڈار وزیرخزانہ ہیں اور انھوں نے منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا ہے کیا اسحاق ڈار کو ملک کا وزیر خزانہ بننا چاہیے ٗ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کریں گے شوگر مل لگانے کی اجازت نہیں تھی تو انھوں نے خود کوشوگر مل کی اجازت دیدی تمام حکومتی اداروں نے سپریم کورٹ میں ہاتھ کھڑے کردیئے تھے ان کی ساری نسلیں چوری کررہی ہیں اگر وہ اسے عمران نامہ کہتے ہیں تو میں اسے اعزاز سمجھوں گا ۔

عمران خان نے کہاکہ نواز شریف نے پارلیمنٹ اور جے آئی ٹی میں جھوٹ بولا ٗپیر کو سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں گے ۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ میرے کیس میں عدالت نے جو دستاویزات مانگی ہیں وہ دونگا ۔انہوں نے عدالت پیش ہونے کے سوال پر کہا کہ عدالت نے مجھے طلب ہی نہیں کیا۔

موضوعات:



کالم



مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ


مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…

سٹارٹ اِٹ نائو

ہماری کلاس میں 19 طالب علم تھے‘ ہم دنیا کے مختلف…

میڈم چیف منسٹر اور پروفیسر اطہر محبوب

میں نے 1991ء میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے…

چوم چوم کر

سمون بائلز (Simone Biles) امریکی ریاست اوہائیو کے شہر…

نیویارک کے چند مشاہدے

نیویارک میں چند حیران کن مشاہدے ہوئے‘ پہلا مشاہدہ…

نیویارک میں ہڈ حرامی

برٹرینڈ رسل ہماری نسل کا استاد تھا‘ ہم لوگوں…

نیویارک میں چند دن

مجھے پچھلے ہفتے چند دن نیویارک میں گزارنے کا…