بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

وزیر اعظم نواز شریف کااستعفیٰ،عمران خان کی نااہلی،ن لیگ نے حیرت انگیز اعلان کردیا

datetime 11  جولائی  2017 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن)نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کے مطالبہ کو مستردکرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی مینڈیٹ کا احترام نواز شریف پر لازم ہے ٗ جس دن عوام کی جے آئی ٹی ہمیں گناہ گار کہے گی ہم گھر چلے جائینگے ٗایک ایس ڈی او کا بیٹا کیسے آکسفورڈ پڑھنے جا سکتا ہے؟، عمران خان یہودیوں اور بھارت کے ایجنٹ ہیں، وہ روز ٹی وی پر آکر جھوٹ بولتے ہیں اور کہتے ہیں ان کے پاس بنی گالا کی منی ٹریل موجود ہے،

عمران خان نااہل ہونے والے ہیں ،الیکشن کمیشن نے بھی کہہ دیا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کریں گے،جے آئی ٹی بارے ہمارے خدشات گزشتہ روز سچ ثابت ہوئے، بڑے بڑے صندوقوں میں مفروضات کے سوا کچھ نہیں تھا، صندوقوں سے شیخ رشید اور عمران خان نکلے ہیں۔منگل کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہاکہ الیکشن کمیشن میں عمران خان کے حیلے بہانے جاری ہیں، پیسہ ہمیشہ عمران خان کی کمزوری رہا ہے اور آج عدالت نے بھی عمران سے پوچھا ہے کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا۔ حنیف عباسی نے کہاکہ خدشہ ہے کہ عمران خان کے والد نے بھی کرپشن کی ورنہ ایک ایس ڈی او کا بیٹا آکسفورڈ یونیورسٹی میں کیسے پڑھنے جاسکتا ہے۔حنیف عباسی نے الزام عائد کیا کہ عمران خان یہودیوں اور بھارت کے ایجنٹ ہیں، وہ روز ٹی وی پر آکر جھوٹ بولتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کے پاس بنی گالا کی منی ٹریل موجود ہے، انہوں نے 35 سال ہاتھ پھیلا کر عطیات جمع کئے اورصدقات و خیرات کے پیسوں سے بیرون ملک سرمایہ کاری کی ٗان کے وکیل عدالت میں مان چکے ہیں کہ انہوں نے فارن فنڈنگ کی ہے ٗاب عمران خان نااہل ہونے والے ہیں اور الیکشن کمیشن نے بھی کہہ دیا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کی درخواست کریں گے۔رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ جے آئی ٹی کے بارے میں ہمارے خدشات گزشتہ روز سچ ثابت ہوئے، بڑے بڑے صندوقوں میں مفروضات کے سوا کچھ نہیں تھا ٗ

جے آئی ٹی کے صندوقوں سے شیخ رشید اور عمران خان نکلے ہیں انہوں نے کہاکہ عمران خان اور شیخ رشید کو جے آئی ٹی کے اندر کے سوالوں کا پتہ کیسے چل جاتا تھا، ان دونوں میں ایک قدر مشترک یہ ہے کہ ان کے گھر انتظار کرنے اور رونے والا کوئی نہیں ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہاکہ پاکستان میں نت نئی کہانیاں اور ڈرامے دیکھنے کو ملتے ہیں ٗاب کرپشن کی جو کہانی بنائی جارہی ہے اس کا مدعی وہ شخص بننا چاہتا ہے جس پر اخلاقی کرپشن ثابت ہوچکی ہے ٗہم عمران خان کی حقیقت لوگوں کو بتانے پر مجبور ہیں، ان کے والد کو کرپشن کرنے پر نوکری سے نکالا گیا اور کرپشن کے پیسوں سے ہی عمران خان بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئے۔

طلال چوہدری نے کہا کہ یہ کسی صورت ممکن نہیں کہ کسی کی فرمائش پر وزیراعظم مستعفی ہوجائیں ٗ وزیر اعظم نواز شریف کو کروڑورں لوگوں نے ووٹ دیئے ہیں وزیر اعظم نواز شریف پر لازم ہے کہ وہ عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں انہوں نے کہاکہ ہمارے تمام اقدامات اس بات کی تائید کرتے ہیں کہ ہم نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا جس دن عوام کی جے آئی ٹی ہمیں گناہ گار کہے گی ہم اپنے گھر چلے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ عدالت نے ہمارے بیانات اور دیگر ثبوت منگوائے ہیں یہ مخالفین کی چال تھی اور وہ خود اس جال میں پھنس جائیں گے، شیخ رشید نے جے آئی ٹی کو جاتی عمرا انوسٹی گیشن ٹیم کہا ٗکیا یہ توہین نہیں ہے ٗ ان سے پوچھا گیا کہ عید پر قربانی ہوگی یا نہیں تو انہوں نے کہا تھا کہ قصاب چلا گیا تھا اب وہ بتائیں کہ انہوں نے کس کو قصاب کہا تھا۔

عمران خان نے بھی ایمپائر کی انگلی کی بات کی تھی وہ بتائیں کس ایمپائر کی انگلی کی بات کرتے تھے، اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ جے آئی ٹی نے سب اسکرپٹ کے تحت کیا تھا ٗ 256 صفحات کی رپورٹ میں 256 غلطیاں ہیں ٗہم جے آئی ٹی پر اپنے تحفظات سپریم کورٹ میں لارہے ہیں اور جو لوگ چاہتے ہیں کہ حکومت اور اداروں میں لڑائی ہو ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہاکہ جے آئی ٹی کی رپورٹ مقررہ وقت پر مکمل نہیں ہوئی اور گزشتہ روز جے آئی ٹی نے خود واضح کردیا کہ تفتیش نامکمل ہے اب یہ حیلے بہانے نہیں سنیں جائیں گے ایسی حرکتیں کیوں کی جارہی ہیں جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 خفیہ رکھا گیا اور حکومت مخالف والا حصہ کیسے آسانی سے لیک ہوگیا۔

لیگی رہنماؤں نے کہاکہ عمران خان کے والد کو کرپشن کے الزام میں نوکری سے نکا لا گیا ٗوہ خود اسی کرپشن کی کمائی سے باہر پڑھتے رہے ،اسی کرپشن کے پیسے سے زمان پارک کا گھر بنا یا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید 20کروڑ عوام کے مینڈیٹ کی توہین کر رہے ہیں ،نواز شریف سے استعفیٰ مانگنے والوں کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ 20کروڑ پاکستانیوں کے سامنے جا کراپنا موقف رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…