جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

آپریشن رد الفساد ٗ کوہاٹ ٹنل کے قریب کارروائی ٗاسلحہ اورگولہ بارود کی بھاری مقدار بر آمد

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی) سکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے دوران مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کوہاٹ ٹنل کے قریب آپریشن کر کے اسلحہ اورگولہ بارود کی بھاری مقدار بر آمد کرلیا ٗاسلحہ ٹرک کے نچلے حصے میں چھپا کر درہ آدم خیل سے وانا منتقل کیا جارہا تھا ٗ

کارروائی کے دوران دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن رد الفساد کے دوران مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر کوہاٹ ٹنل کے قریب آپریشن کر کے اسلحہ اورگولہ بارود کی بھاری مقدار بر آمد کرلی جس میں پسٹلز ٗ شارٹ مشین گنز /رائفلز اور گولہ وبارود کے ڈبے شامل تھے ۔اسلحہ اور گولہ بارود درہ آدم خیل سے ایک سول ٹرک میں وانا منتقل کیا جارہا تھا ۔ہتھیار ٹرک کے نچلے خانے میں چھپاکر اوپر باڈی نصب کی گئی تھی ۔کارروائی کے دور ان دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔بر آمد کئے گئے ہتھیاروں میں30بور کے تین سو پسٹلز ٗ تیس بور کے ایم ایس بی ایس پی ٗ پانچ پسٹلز ٗ تیس بور کے چھ موزر ٗ 197سیاہ زگانہ پسٹلز ٗ 16کیمو فلاج زگانہ پسٹلز ٗ تیس سیاہ بریٹا ٗ چار پیٹرو گولڈن بریٹا ٗ بیس سمتھ اینڈ ویسن ٗ دس والتھر( سات سیاہ اور تین گرے ) اور26 میکا روف شامل ہیں اس طرح مجموعی طورپر 614پسٹل جبکہ 579میگزین برآمد کئے گئے ۔بر آمد ہونے والے دیگر آٹو میٹک ہتھیاروں میں ایک اے 5.56ایم ایم رائفل ٗ 106شارٹ مشین گن ٗ دو شارٹ گن کلاکوف ٗ چھ ایل ایم جی شامل ہیں اس طرح مجموعی طورپر 115آٹو میٹک ہتھیار اور 7000مختلف نوعیت کی گولیاں اور کارتوس بر آمد کئے گئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…