اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

الیکشن کمیشن ، ضمنی انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کا کامیاب تجربہ

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے ،حلقے کے 92پولنگ سٹیشنوں نے انتخابی نتائج بروقت ریٹرننگ افسران اور الیکشن کمیشن کو ارسال کر دئیے ہیں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان ہارون خان شنواری نے بتایا کہ پی ایس۔ 114 کراچی کے ضمنی انتخابات میں نیا اور جدید رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم (RTS ) کو متعارف کروایا۔ جو کہ جدید موبائل ٹیکنالوجی

سے متعلق ہے اور اس سے براہ راست تمام 92 پولنگ ا سٹیشنوں سے درست اور تیزی کے ساتھ آئن لائن نتائج حاصل کیے۔ اس نئی ٹیکنالوجی نے الیکشن کمیشن کو اس قابل بنا دیا ہے کہ وہ باقاعدگی سے پریذائنڈ نگ افسران سے نتائج حاصل کر کے اس کو الیکشن کمیشن اسلام آباد کے ڈیٹا سنٹر میں منتقل کر لے۔ اس ٹیکنالوجی کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اور الیکشن کمیشن کے آئی ٹی افسران نے تمام پریذائنڈنگ افسران کو موبائل ہارڈ ویئر ، سافٹ وئیر ، رابطے سگنل ، کیمرے ، محفوظ ٹرانسمیشن کے بارے میں ٹریننگ بھی دی گئی تھی۔ اس رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم پائلٹ ٹیسٹنگ کی رپورٹ چیف الیکشن کمشنر کو پیش کی جائے گی اور 11 جولائی 2017 کو منصوبہ ساز کمیٹی میں بھی اس پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ماہانہ منصبوبہ ساز کمیٹی میں سیکرٹری الیکشن کمیشن ، چاروں صوبائی الیکشن کمشنر زاور الیکشن کمیشن کے سرکردہ افسران کو اس کی پائلٹ رپورٹ پیش کی جائے گی تاکہ 2018کے عام انتخابات کے حوالے سے اس کے مختلف تکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے سکے ترجمان کے مطابق اس ٹیکنالوجی کو ملک بھر کے تقریباً 80,000 پولنگ اسٹیشنوں پر متعارف کروانے پر حکومت سے مالی وسائل کی ضرورت ہو گی۔ جس کے بعد ہم آئندہ عام انتخابات میں اس جدید موبائل ٹیکنالوجی رزلٹ ٹرانسمیشن سسٹم کو متعارف کروا سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…