اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کیخلاف حنیف عباسی کی درخواست پر کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ عمران خان پیش ہو کر بتائیں کہ انہوں نے کیس آگے کیسے چلانا ہے۔عمران خان 1971 سے 1980 تک کرکٹ کھیلتے رہے اس وقت ان کا ذریعہ آمدن کیا تھا؟۔ یاد رہے کے وکیل انور منصور نے گزشتہ روز کیس موخر کرنے کیلئے
درخواست دائر کرتے ہوئے کیس 15 اگست کے بعد مقرر کرنے کی استدعا کی تھی۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز توہین عدالت کیس میں عمران خان کے خلاف فیصلہ موخر کر دیا تھا اور سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی تھی۔ عمران خان کو جاری نوٹس پر دلائل دیتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ آرٹیکل 204 کے تحت توہین عدالت کارروائی کا اختیار سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے جج صاحبان کے پاس ہے۔