اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس میں میڈیا کو ٹول کے طور پر استعمال کیا گیا، میڈیا میں موجود لوگوں کو خریدار گیا اور کچھ کو پریشرائز کیا گیا، شریف خاندان منی ٹریل پیش کرنے میں ناکام ہو گیا، جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد چند دنوں میں ہی ایسیدستاویزات سامنے آئیں گی جس سے ہمارے سر شرم سے جھک جائیں گے، نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ کار
حامد میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں طاقتور افراد کا احتساب نہیں ہو تا اور اب احتساب کا عمل شروع ہو گیا ہے تو اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو جے آئی ٹی کو منی ٹریل دینی تھی جوانہوں نے نہیں دی۔ انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اگلے کچھ دنوں میں اتنی زیادہ تفصیلات آئیں گی، اتنی زیادہ معلومات ملیں گی اور اتنی زیادہ دستاویزات سامنے آئیں گی کہ بطور پاکستان سر شرم سے جھک جائے گا۔