ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

مہمند ایجنسی: بارودی سرنگ کا دھماکا، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید، دوسرا زخمی

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہمند ایجنسی(آن لائن)مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں بارودی سرنگ کے ایک زور دار دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور ایک دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کی صبح سیکیورٹی فورسز کے لیے پانی لے جانے والے جوانوں تحصیل صافی کے علاقے سوران درہ سے گزر رہے تھے بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں حولدار ریاض موقع پر ہی شہید اور سپاہی رزاق شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بڑی تعداد جائے وقوع پر پہنچی اور زخمی سیکیورٹی اہلکار کو فوری طور پر ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے علاقے میں سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔خیال رہے کہ ماضی میں بھی مہمند ایجنسی میں درجنوں بارودی سرنگ دھماکوں کے ذریعے سیکیورٹی فورسز اور امن کمیٹیوں کے رضاکاروں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔فوری طور پر حملے کی ذمہ داری کسی تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم ماضی میں شدت پسند تنظیم جماعت الحرار بارودی اس علاقے میں ہونے والے بارودی سرنگ کے دھماکوں کی ذمہ داری قبول کرتی رہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…