بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سیہون شریف اور حب میں ٹریفک حادثات 8افراد جاں بحق ،14زخمی

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیہون شریف،حب(آن لائن) سیہون شریف اور حب میں ٹریفک کے دو المناک حادثات میں8افراد جاں بحق اور 14سے زائد افراد زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ،لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا جائیگا۔۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ سیہون شریف کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار مزدا ٹرک نے سامنے سے آنے والے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے

نتیجے میں رکشہ میں سوار ایک ہی خاندان کے 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن میں 2 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں جب کہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتار مزدا ٹرک اور رکشہ کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا تاہم زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ادھر حب کے قریب مکران کوسٹر ہائی وے پرگوادرسے کراچی آنے والی مسافر کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پرہی جاں بحق جب کہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔امدادی ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پہنچیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال اوتھل منتقل کردیا۔ اسپتال میں زخمی افراد کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ کاغذی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…