کوئٹہ (این این آئی)پیپلز پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مددجتک نے کہاہے کہ عام انتخابات 2017یا 2018میں ہوں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور ہم حکومت بنائے گئے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے خاص طورپر سینیٹر ڈاکٹر عبدالقیوم سومروکو این اے 260کے ضمنی انتخابات میں پیپلز پار ٹی کے امیدوار میر عمیر محمد حسنی کی انتخابی مہم کیلئے بھیجا ہے۔
اس سے قبل سینیٹر سردار محمد حسنی اس حلقے سے کئی بار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے انشاء اللہ اس دفعہ بھی سینیٹر سردارفتح محمد حسنی کے صاحبزادے میر عمیر محمدحسنی بھاری اکثریت سے کا میاب ہونگے انہوں نے یہ بات ہفتے کے روز پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر وسابقہ وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی کی جانب سے پیپلز پارٹی کی صوبائی قیادت اور تحریک انصاف کے شعبہ خواتین کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پرجمالی ہاؤس میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینیٹر عبدالقیوم سومرو،سینٹ میں اسٹینڈنگ ریلوے کے چیئرمین وسینیٹرسردار فتح محمد حسنی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ ،پریس سیکر ٹری سردار بلند خان جوگیزئی پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے مسلم لیگ ق کے رہنما سید نصیر شاہ دوپاسی اور پارٹی کے دیگر سینئر رہنما موجود تھے اس موقع پر تحریک انصاف شعبہ خواتین کی صوبائی صدر سکینہ عبداللہ ،سینئر نائب صدر ڈاکٹر لبینہ رخشانی ،محترمہ وکیل رضا بلوچ ،یوتھ ونگ کی صدرنیلم احسن ،صوبائی سیکرٹری اطلاعات خواتین ونگ کی فردوس جتوئی ،ونگ سیکرٹری زیتون بی بی ،یوتھ ونگ سمیت 45سے زیادہ تحریک انصاف کی خواتین نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور صوبائی صدر کو یقین دلایا کہ وہ پیپلز پارٹی کو فعال کرنے اہم کردار اداکرینگے۔
صوبائی صدر علی مدد جتک نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی میں تمام قبائلی افراد سمیت دیگر ورکرز شامل ہے ہم تعصب سے پاک سیاست کرتے ہیں اور کسی کے ساتھ کوئی امتیازی سلوک نہیں کرتے اس موقع پر پیپلز پارٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالقیوم سومر و نے کہاہے کہ میں تحریک انصاف چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والی خواتین ونگ کا خٰیر مقدم کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاہے کہ ہماری پارٹی کی سابقہ چیئرمی محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ خواتین کا احترام کیااو رانہوں نے ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی انہوں نے کہاہے کہ یہ حکومت جانے والی ہے اور میں دعوے سے کہتا ہوں کہ بلوچستان کی اہم شخصیات سمیت قبائلی عمائدین اوکان اسمبلی میں جلدہی پیپلز پارٹی میں شامل ہوجائے گی جو حکومت خارجہ پالیسی نہیں بناسکتی اس کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں اس حکومت کے افغانستا ن سمیت کئی حکومتوں کے ساتھ تعلقات خراب ہے ۔
انہوں نے کہاکہ سی پیک پیپلزپارٹی نے شروع کیا تھا موجودہ حکومت کا یہ دعوہ کہ سی پیک ہم نے شروع کیا ہے غلط او ربے بنیاد ہے انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی اور انشاء اللہ بلوچستان میں ہماری حکومت ہوگی انہوں نے کہاہے کہ ملک بھر سے جو لوگ پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر جارہے ہیں ۔
ہماری پارٹی کے چیئرمین نے کہاہے کہ انتخابات سے پہلے گندے انڈے خود جارہے ہیں اور انشاء اللہ ہم آئندہ انتخابا ت میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے انہوں نے کہاہے کہ سی پیک کے مکمل ہونے کے بعد سب سے بڑا فائدہ بلوچستان کو ہوگا جسکا سہرہ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے انہون نے کہاہے کہ گیس پائپ لائن جو بلوچستان سے گزرگی جو ایران سے آرہی ہے بلوچستان کے عوام کو فائدہ ہوگا 2013کے الیکشن آر او کے تحت ہوئے تھے اب انشاء اللہ 2017یا 18میں جب بھی الیکشن ہونگے۔
پیپلز پارٹی کامیاب ہوجائے گی انہوں نے کہاہے کہ جوخواتین تحریک انصاف کو چھوڑ کر پیپلز پارٹی میں شامل ہوئی ہے انکا میں خیر مقدم کرتا ہوں او رامید رکھتا ہوں کہ وہ پارٹی کی فلاح وبہبو د کے کام کرینگے سینٹ میں ریلوے کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمی سردار فتح محمد حسنی نے انکشاف کیا کہ موجودہ وزیراعظم میاں نواز شریف جے ٹی آئی کے رپورٹ سے پہلے ہی مستعفی ہوجائے گی کیونکہ ان کو معلوم ہے کہ اگر وہ مستعفی نہ ہوجائے تو انکا پوراخاندان کرپشن کرنے کے الزام میں نااہل ہوجائے گا ۔
انکے سامنے واحد راستہ یہی ہوگا کہ وہ جے ٹی آئی کے رپورٹ سے پہلے ہی مستعفی ہوجائے گے انہوں نے کہاہے کہ جمعیت علماء اسلام اور دیگر جماعتوں کا اتحاد ہماری سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہاہے کہ انشاء اللہ 15جولائی کو پیپلز پارٹی کا امید عمیر محمد حسنی بھاری اکثریت سے کامیاب ہونگے این اے 260ہمیشہ پیپلز پارٹی کا رہا ہے انکو کوئی بھی نہیں چھین سکتا ہے یہ ہماری سیٹ ہے ہمیشہ ہمارے پاس رہے گی۔
پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر او رسابقہ وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے اپنی جانب سے پیپلز پارٹی کے صوبائی عہدیداروں اور تحریک انصاف سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے خواتین کا خیر مقدم کیا اوراس توقع کا اظہار کہ خواتین کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط او رمستحکم ہوگی ۔
اس موقع پر مسلم لیگ ق کے سید نصیرشاہ دوپا سی اور سردار محمود کرد، شکیل دودانے ایک سیاسی جماعت سے مستعفی ہوکر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر او رسابقہ وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں پر تکلف استقبالیہ دیا ۔