کراچی (آن لائن)پاکستان رینجرز سندھ نے دہشت گردوں کی سرپرستی کرنیوالے افراد کی انٹیلی جنس بنیادوں پر رپورٹ تیار کرلی،رپورٹ پولیس کے اعلی افسران کے حوالے کردی گئی۔ رپورٹ میں پولیس کے ان افسران و اہلکاروں کا تذکرہ کیا گیا ہے جو جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی یا معاونت کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹس ترجمان سندھ رینجرز کرنل قیصر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس کے چند تھانوں کے کلاف شکایات ملی تھیں کہ ان کے افسران جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی و معاونت کرتے ہیں ۔
ان شکایات کے بعد انٹیلی جنس بنیادوں پر ایک رپورٹ تیار کی گئی جس میں ایسے افسران و اہلکاروں کے نام بھی شامل ہیں۔ افسران و اہلکاروں کے ناموں کی فہرست سندھ پولیس کے اعلی حکام کے حوالے کردی گئی ہے جبکہ پولیس کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور رینجرز میں بہترین کو آرڈینیشن ہے، کراچی آپریشن میں پولیس کے ساتھ مل کر بڑی کارروائیاں کیں اور بڑی کامیابیاں حاصل کیں، مشترکہ کارروائیوں کے ثمرات ضائع نہیں ہونے دیں گے۔