جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

کیا آپ جانتے ہیں آصف کرمانی کے پیچھے کھڑی یہ اہم شخصیت کون ہے ؟وزیراعظم کے معاون خصوصی کی زندگی پر ان کا کیا اثر ہے؟

datetime 6  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کے صاحبزادوں حسن اور حسین نواز کی پیشی کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کی میڈیا نمائندوں کے ساتھ گفتگو کے دوران ان کے پیچھے کھڑی اس شخصیت کا نام پیرسید علی رضا بخاری ہے جو آج کل آزادکشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے علما و مشائخ سیٹ پر منتخب ہوئےہیں۔ پیر سید علی رضا بخاری کا

تعلق آزادکشمیر کے علاقے ضلع حویلی کے گائوں بساہاں شریف سے ہے ۔ پیر علی رضا بخاری بساہاں شریف کی مشہور و معروف درگاہ کے گدی نشین ہیں اور آزادکشمیر اسمبلی میں علما و مشائخ کی مخصوص نشست پر مسلم لیگ کی طرف سے منتخب ہونے میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے معاون خصوصی آصف کرمانی کی نظر خاص کے شکر گزار ہیں۔ مشرف دور میں متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر حویلی کی نشست پر انتخاب لڑنے والے پیر علی رضا بخاری پیپلزپارٹی کے ابتدائی دور میں پیپلزپارٹی میں شامل ہو ئے اور آصف زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا بعد ازاں ایم ایل اے فیصل راٹھور اور پیپلزپارٹی کی قیادت سے اختلافات کے باعث پارٹی چھوڑ دی اور حویلی کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق نگران وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری محمد عزیز کے کیمپ میں شمولیت اختیار کی۔ بتایا جاتا ہے کہ آصف کرمانی اور پیر علی رضا بخاری کے درمیان خصوصی مراسم ہیں جبکہ آصف کرمانی وزیراعظم نواز شریف کے 1997کے دور میں ان کے پرسنل سیکرٹری رہ چکے ہیں اور اب معاون خصوصی کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور جلد ہی انہیں سینیٹر کے طور پر سینٹ کے میدان میں مسلم لیگ ن کی جانب سے اتار دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آصف کرمانی پیر علی رضا بخاری کے مریدین میں بھی شامل ہیں

اور پیر صاحب کے بتائے ہوئے سعد اور نحس پر عمل کر کے آج ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں جبکہ پیر علی رضا بخاری کو آزادکشمیر اسمبلی میں پہنچانے والے وزیراعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی ہی ہیں کیونکہ مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے باقاعدہ طور پر اسلام آباد سے آزادکشمیر کی ن لیگ قیادت کو ہدایات جاری کی گئی تھیں اور اس حوالے سے آصف کرمانی کی سفارش پر پیر علی رضا بخاری آف بساہاں شریف کا نام علما و مشائخ سیٹ کیلئے فائنل ہوا تھا۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…