منگل‬‮ ، 02 جون‬‮ 2026 

ایشیاء کی پہلی بم ناکارہ بنانیوالی خاتون پولیس اہلکار نے اے این ایف جوائن کرلیا

datetime 30  جون‬‮  2017 |

پشاور(این این آئی)اشیاء کی پہلی بم ناکارہ بنانیوالی خاتون پولیس اہلکار رافعہ قسیم بیگ نے اے این ایف جوائن کرلیا۔رافعہ قسیم بیگ ڈبل ایم اے، ایل ایل بی اورپانچ زبانوں اردو،پشتو،ہنگو، انگریزی اورپنجابی پرعبورحاصل ہے۔یوم شہداء کے موقع پر ملی نغمہ گانے کے بعد شہرت پانی والی رافعہ قسیم بیگ محکمہ پولیس میں اعلی کارکردگی کے بعد انٹی نارکوٹکس فورس میں شامل ہوگئی۔رافعہ قسیم نے فیڈرل پبلک سروس

کمیشن کاامتحان پاس کرکے فرسٹ انسپکٹراے این ایف ای اوڈی ایڈوانس کورس بیج ہولڈرکااعزاز بھی حاصل کرلیا۔ رافعہ قسیم بیگ کی جنون اورجذبے نے خیبرپختونخوا کے بیٹیوں کوجگا یا تھا ۔خیبر پختونخوامیں پولیس اہلکاررابعہ قسیم بیگ بم ناکارہ بنانے کی تربیت حاصل کرنے کے بعد صوبے کی دوسری خواتین پولیس اہلکاروں کے لیے مثال بن گئی رابعہ قسیم کے بعد پہلے مرحلے میں گیارہ خواتین نے بم ناکارہ بنانے کی ابتدائی تربیت مکمل کرلی تھی جواب تیس میں بھی تجاوزکرچکی ہے۔پولیس میں اعلی کارکردگی اورمحنت کی بدولت رافعہ قسیم بیگ نے بہت کم عرصے میں بہت شہرت پائی اوراس جذبے کی وجہ سے صوبے کے دوردراز علاقوں کے خواتین پولیس بالخصوص بی ڈی یو کی تربیت حاصل کررہی ہیں۔اب رافعہ قسیم بیگ نے اینٹی نارکوٹکس فورس جوائن کرلیا ہے ۔رافعہ قسیم بیگ نے خیبرپختونخوا پولیس کانام نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح بھی روشن کیاتاہم صوبائی اورنہ ہی وفاقی حکومت نے رافعہ کی حوصلہ افزائی کی ۔خاتون پولیس اہلکار کسی سفارش کے بغیر ہی اپنی محنت پر گریڈ 5سے گریڈ 16تک پہنچ گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…