اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا وطن واپسی ، 41ملکی اسلامی عسکری اتحاد کی سربراہی چھوڑنے پر غور۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موقر قومی روزنامہ کے مطابق راحیل شریف 41ملکی اسلامی عسکری اتحاد کی فوج میں امریکہ کی غیر معمولی اثر پذیری سے ناخوش ہیں اور ان سے اس حوالے سے کئے گئے وعدوں کو بھی ملحوظ خاظر نہیں رکھا جا رہا جبکہ
سعودی حکام ان کے رول کو محدود کر کے ایک سکیورٹی آفیسر کی طرح کام لینا چاہتے ہیں جس پر وہ راضی نہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز اور ہر دلعزیز کامیاب ترین سپہ سالار رہنے والے راحیل شریف عسکری اتحاد کی سربراہی سے استعفیٰ دیکر پاکستان واپس آنے پر غور کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ان کے قریبی دوست بھی انہیں پاکستان واپس آکر ملک کیلئے کردار ادا کرنے کا مشورہ دے رہیں۔