اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت کہیں بھی بجلی کا شارٹ فال نہیں ہے اور کہیں بھی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر خواجہ محمد آصف نے اپنے
ٹویٹ میں کہاکہ بجلی کی پیداوار18 ہزار میگا واٹ پر پہنچ چکی ہے جب کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب15 ہزار 397 میگا واٹ ہے ۔ وفاقی وزیر پانی و بجلی نے کہا کہ ملک میں اس وقت کہیں بھی بجلی کا شارٹ فال نہیں ہےاور نہ ہی کہیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔