پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

’’مجید اچکزئی کی گاڑی سے پولیس اہلکار کو کچلنے کا واقعہ ‘‘

datetime 24  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے کوئٹہ میں ایک تیز رفتار گاڑی سے ایک ٹریفک وارڈن کو کچل کر جان سے مار دینے کا نوٹس لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کرائی جائیں اور اس واقعے کو چھپانے کی کوششوںسے پردہ اٹھایا جا سکے۔

سابق صدر کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ آصف علی زرداری جو لندن میں ہیں نے اس واقعے پر شدید دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے جس میں سب انسپکٹر حاجی عطااللہ دشتی جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ جس طریقے یہ واقعہ پیش آیا اس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ اس واقعے کے چند روز بعد جب سوشل میڈیا پر اس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھائی گئی تو یہ واقعہ منظر عام پر آیا۔ پولیس نے اس واقعے کو ایک ٹریفک کے حادثے کی حیثیت سے نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا ہے۔ اس واقعے میں بہت سنجیدہ سوالات ہیں کہ ایک طرف تو یہ بہت سنجیدہ واقعہ اور دوسری طرف اس واقعے کا کیس جس طرح رجسٹر کیا گیا ہے محسوس ہوتا ہے کہ اس واقعے کو چھپایا جا رہا ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ منگل کے روز پولیس وارڈن کو ایک گاڑی نے کچلا لیکن اس کیس کی تفتیش کو آگے نہیں بڑھایا گیا اور کوئی وضاحت نہیں کی گئی۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ اس گاڑی کے سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے مالک پہلے تو خاموش رہے لیکن جب اس واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تو انہوں نے اپنی زبان کھولی جسے سے اس شک کو تقویت ملتی ہے کہ اس واقعے کو دبانے کے لئے سیاسی دبائو استعمال کیا گیا۔

سابق صدر نے کہا کہ اس واقعے کو دبانے کی کوئی بھی کوشش ریاست اور اس کے شہری کے درمیان رشتے پر اثرانداز ہوگی اور یہ محسوس ہوگا کہ کسی کا سماجی رتبہ زیادہ ہے تو وہ شہری زیادہ قابل احترام ہے اور اس کے علاوہ یہ بات بھی ہے کہ پولیس فورس کا مورال گر جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کو دبانے کی کوئی بھی کوشش انصاف کا قتل ہوگی جس کی کبھی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

سابق صدر نے مرحوم حاجی عطااللہ دشتی کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعابھی کی اور غمزدہ لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا۔ انہوں نے ٹریفک وارڈن حاجی عطااللہ دشتی کے ورثہ کے لئے معاوضے کا بھی مطالبہ کیا اور اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ اس فرض شناس ٹریفک وارڈن حاجی عطااللہ دشتی کو سول ایوارڈ دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…