اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرسیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاہے کہ پاناماکیس کی تحقیقات کےلئے سپریم کورٹ سب کوطلب کرے تو اصل حقائق سامنے آجائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ آئین کسی کوبھی گارڈفادرکہنے کاحق نہیں دیتا۔نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے کہاکہ نوازشریف کا احتساب ہونا چاہیے مگرزیرسماعت کیس احتساب نہیں۔انہو ں نے کہاکہ سپریم کورٹ
ہمارے لئے قابل احترام ادار ہ ہے لیکن ججز،کسی کوگارڈفادراور کسی کوسیسل مافیاکہہ کرپکارتے ہیں۔ گاڈ فادراورسیسیلن مافیا کہنے کا آئین کسی کو حق نہیں دیتا۔مخدوم جاویدہاشمی نے کہاکہ اگرجے آئی ٹی متنازع ہوئی اس طرح احتساب نہیں بلکہ انتقام بن جائے گا۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف آئین سے بالاترنہیں لیکن اس طرح نوازشریف کوسزانہیں مل سکے گی بلکہ وہ عوام کے سامنے مظلوم بن جائیں گے ۔