اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسلمانوں کا امتحان۔۔31 سال میں پہلی بار سب سے طویل روزہ آج ہوگا

datetime 21  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) آج 21 جون کو اگلے 31 برس کا سب سے طویل روزہ ہے جو دوبارہ 2048ء میں دیکھنے کو ملے گا۔تفصیلات کے مطابق 21 جون کو سال کا سب سے بڑا دن ہوتا ہے اور سب سے چھوٹی رات، بعد ازاں 22 جون سے دن واپس چھوٹا اور رات بڑی ہونے لگتی ہے، یہ عمل 21 دسمبر تک جاری رہتا ہے جس کے بعد دن واپس بڑا اور رات چھوٹی ہونے لگتی ہے۔21 جون کو سال کا سب سے بڑا دن ہے اور ماہ رمضان المبارک جاری رہنے کی وجہ سے کل روزہ بھی ہوگا تو اس لیے یہ روزہ سب سے طویل روزہ کہلائےگا۔ویسے تو 21 جون ہر سال آتی ہے لیکن اگلے برس 21 جون کو رمضان المبارک نہیں ہوگا بلکہ ماہ شوال جاری ہوگا،

اگلے برس 16 یا 17 جون کو عید الفطر ہوگی رمضان المبارک 21 جون آنے سے پہلے ہی ختم ہوجائیں گے۔اب 21 جون 2017ء کو روزہ رکھا جارہا ہے اس کے ٹھیک 31 برس بعد 21 جون 2048 کو پھر رمضان المبارک جاری ہوگا۔ماضی قریب کا جائزہ لیں تو 21 جون 1984ء کو 21 رمضان المبارک کا دن تھا جس کے ٹھیک 31 برس بعد 21 جون 2015ء کو 4 رمضان المبارک کا دن آیا۔شمسی کیلنڈر 365 دن اور قمری کیلنڈر 355 دن کا ہوتا ہے جس کی وجہ سے قمری کلینڈر کے ہر سال 10 دن کم ہوجاتے ہیں، بتدریج ہر سال 10 کم ہونے کے بعد جس عیسوی تاریخ کو جو ہجری تاریخ ہوتی ہے اس کے آس پاس کی تاریخ 31 برس بعد دوباری گھوم کر آتی ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…