لاہور( این این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پری مون آج سے شروع ہونے کا امکان ہے جو جمعہ تک جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر سے جمعہ کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخواہ ، کشمیر میں پری مون سون بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے ۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کی طرف سے وزارت مذہبی امور کو لکھے گئے خط میں عید الفطر کا چاند25جون کو نظر آنے کے واضح امکانات سے آگاہ کیا گیا ہے ۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے لکھے گئے خط میں کہا گیاہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 24جون کو صبح سات بجکر 31 منٹ پر ہو جائے گی، چاند کی عمر 25 جون کو غروب آفتاب کے وقت 36 گھنٹوں سے زائد ہو گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں 25 جون کو موسم صاف یا جزوی ابر الود رہے گااور چاند کی عمر اچھی ہوگی، سائنس کی رو سے شوال کا چاند 25جون کی شام ملک کے مختلف حصوں میں چاند دکھائی دے سکے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق سائنس کے ڈیٹا کے مطابق عید الفطر 26جون کو ہو گی۔