بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’پرویز مشرف مجھے وزیراعظم بنانا چاہتے ہیں آپ میاں صاحب کو کہیں نا کہ مان جائیں ‘‘

datetime 12  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پرویز مشرف نے اسحاق ڈار کو وزارت عظمیٰ کی پیش کش کی، نواز شریف نہیں مانے، اسحاق ڈار مجھے سے نواز شریف کو سفارش کروانا چاہتے تھے، شہباز شریف گواہ ہیں، سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کرتے

ہوئے بتایا ہے کہ میں حلفیہ یہ بات کر رہا ہوں جس کے گواہ شہباز شریف بھی ہیں کہ 2004-05کی بات ہے کہ دبئی میں گرینڈ حیات ہوٹل میں اسحاق ڈار نے مجھ سے کہا کہ پرویز مشرف نے مجھے وزیراعظم بننے کی پیش کش کی ہے لیکن میاں صاحب نہیں مان رہے۔ اس پر میں نے انہیں کہا کہ میاں صاحب یہ بات کس طرح مان سکتے ہیں کہ آپ مشرف کے ساتھ وزیراعظم بن جائیں جس پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میاں صاحب آپ کی بہت عزت کرتے ہیں آپ سفارش کریں تو ہو سکتا ہے کہ بات بن جائے، شوکت عزیز ملک کا بیڑہ غرق کر رہا ہے میں وزیراعظم بن جائوں گا تو سب صحیح ہو جائے گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اس پر میں نے انہیں کہا کہ میاں صاحب میری بات کیوں مانیں گے؟ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہ بات غلط ہے کہ اسحاق ڈار مجھے عدالت میں بلوائیں میں وہاں قرآن پر ہاتھ رکھ کر یہی بات کرنے کو تیار ہوں اور اس بات کے گواہ شہباز شریف بھی ہیں جو وہیں موجود تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…