اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کلبھوشن یادیو کیس ،بھارتی و پاکستانی قانون دانوں کی عالمی عدالت انصاف کے صدر سے ملاقات، دونوں ممالک سے تحریری مؤقف اور مقدمے کے ٹائم فریم سے متعلق رائے طلب، پاکستان نے بنچ میں ایڈہاک جج کے تقرر کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے پاکستا ن اور بھارت سے کلبھوشن یادیو کیس بارے تحریری مؤقف اور مقدمے کے ٹائم فریم
سے متعلق رائے طلب کر لی ہے ۔ پاکستان اور بھارت کے وکلا کی ٹیم نے عالمی عدالت انصاف کے صدر سے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر پاکستان وفد کی قیادت اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کر رہے تھے۔ پاکستان نے صدر عالمی عدالت انصاف سے بنچ میں پاکستانی ایڈہاک جج کے تقرر کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ اٹارنی جنرل آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات عدالتی کارروائی کا حصہ نہیں تھی ۔