لاہور( این این آئی ) وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ہم یقینی طو رپر روشن پاکستان کی راہ پر گامزن ہیں اور اگلے سال تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ کئی منصوبوں کی تکمیل کے بعداگلے سال کے آخر
تک خاطرخواہ بجلی قومی گرڈ میں شامل کردی جائے گی جس سے ملک سے لوڈ شیڈنگ کے اندھیرے ہمیشہ کے لئے ختم ہو جائیں گے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ ملک میں 19253میگاواٹ کی بڑی مقدار میں بجلی پیدا ہوئی ہے اور ہم یقینی طورپر روشن پاکستان کی راہ پرگامزن ہیں۔