اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت سیاسی شہید بننے کا مصمم ارادہ کر چکی ،پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ کا فیصلے کو متنازعہ بنانے کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں، سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 190کےتحت فوج کو اپنے تحفظ اور فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے بلا سکتی ہے جس پر حکومت خود کو سیاسی شہید ہونے کا واویلا کرے گی، سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا
تھا کہ حکومت سیاسی شہید بننے کا ارادہ کر چکی ہے۔ پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد سپریم کورٹ کے فیصلے کومتنازعہ بنانے کیلئے حکومت کی سرگرمیاں جاری ہیںجبکہ سپریم کورٹ اپنا فیصلے پر عملدرآمد کروائے گی جس پر عدلیہ اور حکومت میں تنازعہ پیدا ہو گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آئین کے آرٹیکل 190کے تحت اپنے تحفظ اور فیصلے پر عملدرآمد کیلئے فوج کو طلب کر سکتی ہےاور اگر ایسی صورتحال سامنے آئی تو حکومت فوراََ کہے گی کہ دیکھا ہمیں حسین شہید سہروردی کی طرح ہٹا دیا گیا۔