اسلام آباد (آن لائن) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے خانانی اینڈ کالیا کیس کی دوبارہ تحقیقات کے دوران خانانی اینڈ کالیا انٹرنیشنل کمپنی کے ذریعے پاکستان سے بیرون ممالک میں103 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف کیا ہے۔وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق ایف آئی اے نے کمپنی کے مین سرور سے منی لانڈرنگ سے متعلق ڈیٹا کامیابی سے حاصل کرکے
اس کی رپورٹ وزیرداخلہ کو بھجوا دی ہے۔تحقیقات کے دوران ایف آئی اے کو 56ہزار ٹرانزیکشنز کے علاوہ منی لانڈرنگ میں ملوث 1023 کمپنیوں کی تفصیلات حاصل ہوئی تھیں،گزشتہ ماہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا تھا ایف آئی اے کی تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے۔ 2005 سے 2008ء کے دوران 100 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی تھی۔