منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کالعدم قرار دی گئی 64 میں سے 41 تنظیمیں سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں سر گرم

datetime 2  جون‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)ملک میں کالعدم قرار دی گئی 64 میں سے 41 مذہبی،فرقہ وارانہ، علیحدگی پسند اوردہشت گرد تنظیمیں سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں سر گرم ہو گئیں۔ تنظیمیں کسی روک ٹوک کے بغیر اپنے ایجنڈے کی تکمیل میں مصروف ہیں، حکومتی اداروں کا کہنا ہے کہ جب تک شکایت نہ ملے، از خود کاروائی نہیں کی جاسکتی۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ 50 لاکھ سے زائد فیس بک صارفین میں سے بڑی تعداد

ان نامی، بے نامی یا فرضی نام سے بنائے گئے اکاؤنٹس پر مشتمل ہے جو مذہبی و فرقہ وارانہ، انتہاپسند اور دہشت گرد تنظیموں کے ہیں اور جنہیں حکومت نے کاغذات میں تو کالعدم قرار دے رکھاہے، مگر ان کے خلاف کبھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔قانون کے مطابق کوئی کالعدم تنظیم کام نہیں کرسکتی اور نا ہی پراپیگنڈے کے لئے سوشل میڈیا کا سہار الے سکتی ہے،ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کالعدم قرار دی گئی 64 میں سے 41 تنظیمیں جن میں بلوچستان اور سندھ میں کام کرنے والی علیحدگی پسند تنظیمیں بھی شامل ہیں ،انٹرنیٹ کیذریعے سوشل میڈیا پر سرگرم ہیں۔

ان میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ سرگرم تنظیم کالعدم اہلسنت والجماعت ہے جس کے 200 سے زائد پیجز اور گروپس ہیں، کالعدم جئے سندھ متحدہ محاذ کے 160، سپاہ صحابہ کے 148، بلوچستان اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے54، سپاہ محمد کے 45صفحات اور گروپس ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں لشکر جھنگوی، تحریک طالبان پاکستان، تحریک طالبان سوات، نفاذ شریعت محمدی، جماعت الحرار، 313 بریگیڈ اور کئی دیگر مسلکی اور علیحدگی پسند تنظیمیں کھلم کھلا اپنے زہریلے پروپیگنڈے کے ذریعے ریاستی اداروں کو چیلنج کررہی ہیں، ان میں سے کئی تنظیمیں اپنیعقائد کی ترویج کے ساتھ اسلحے، ا?لات اور دہشت گردی کی ترغیب اور تربیت بھی دے رہی ہیں۔ان کالعدم تنظیموں کے یوآرایل کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور،ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں سے بنائے گئے ہیں، ان تنظیموں کی ویب سائٹس سے منسلک اکثر لوگ یونیورسٹیوں کے ڈگریاں یافتہ بھی ہیں۔

ان کالعدم تنظیموں کی سوشل میڈیا تک رسائی اور پروپیگنڈہ پھیلانے کے خلاف سرکاری سطح پراقدامات کرنے کے اعلانات تو کئے گئے مگرعملی طور پر کوئی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق ان کے پاس کالعدم تنظیموں، مذہبی انتہاپسندانہ، فرقہ وارانہ مواد سمیت ویب پیجز کو بلاک کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن کارروائی صرف شکایت کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، پولیس، سیکیورٹی ایجنسیاں یا عام آدمی کی جانب سے کی گئی شکایت کے بعد ہی ایکشن لیا جاتا ہے۔وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی قرار دار کی روشنی میں 47 تنظیموں کے خلاف شکایات پر ان کے یو آر ایل بن کردیئے۔حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اپنے طور پر کوئی کارروائی کرنے کی مجاز نہیں۔پی ٹی اے نے شکایات موصول ہونے پر فیس بک کے ذریعے مذہبی انتہاپسندی اور توہین رسالت کے ہزاروں لنک بند کئے۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک مسلسل عمل ہے مزید اقدامات کے لیے فیس بک سے رابطے میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…