اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

میں حکومت سے کس بات کیلئے ضرور دیتا رہا لیکن میری ایک نہ سنی گئی ؟ خواجہ آصف نے آخر چپ کا روزہ توڑ دیا

datetime 28  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آئی این پی )  وفاقی وزیر  پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہاہے کہ بجلی بچانے پر عوام کے ساتھ  حکومت نے بھی زور نہیں دیا، اسی کوشش میں لگے ر ہے  کہ نئے سے نئے پلانٹس کا افتتاح ہوتا رہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بجلی بچانے کا کہتا رہا مگر کسی نے لفٹ نہ کرائی، ہم چاہتے ہیں کہ لوگوں کو یہ پتا چلتا رہے کہ فلاں پلانٹ کا افتتاح ہوا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی ایک بڑی وجہ بجلی کا ضیاع ہے۔

ہماری عوام بجلی ضائع کرنے کے بجائے اس کااستعمال درست انداز میں کرے تو سسٹم سے تین سے چار ہزار میگا واٹ بجلی بچائی جا سکتی ہے  مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دیتا۔خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ رواں برس بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کر دیا جائے گا  تاہم ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ بل نہیں دیتے ان کی لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی۔انھوں نے کہا کہجو بل کی ادائیگی نہیں کرتے۔ ایسے علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔خواجہ آصف نے کہاکہ ملک میں ہر اس فیڈر کے علاقے میں لوڈشیڈنگ کی جائے گی جہاں پچاس فیصد سے زائد صارفین بل ادا نہیں کرتے۔  ایسے علاقے بھی ہیں جہاں ’اب ہر روز 20 گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے کیونکہ ان علاقوں کے نوے فیصد سے زائد صارف بجلی کے بل ادا نہیں کرتے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ صوبہ سندھ سے 27 ارب روپے وصول کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ اور پنجاب کے ساتھ وصولیوں کے حوالے سے کوئی مسئلہ نہیں   تاہم بلوچستان کی جانب سے اب بھی عدم ادائیگی برقرار ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو گردشی قرضوں کی مد میں 480 ارب روپے ادا کیے تاہم یہ قرضہ اب بھی ‘360 ارب روپے کو پہنچ گیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ گردشی قرضوں کی وجہ نرخ (ٹیرف) کا ’غیرحقیقی‘ اور ’سبسڈی کا کم‘ ہونا ہے۔

خواجہ آصف نے کالا باغ ڈیم منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ’سیاست کا شکار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ پر قائل کرنے کے لیے ’جنرل ضیا اور جنرل مشرف کو کام کرنا چاہییے تھا کیونکہ آمر کو ووٹوں کی ضرورت نہیں ہوتی۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ ‘یہاں آمر رائے عامہ کے لیے سیاستدانوں سے بھی زیادہ فکر مند نظر آتے ہیں، تاہم یہ افسوسناک ہے، شاید کبھی ہمیں سمجھ آ ہی جائے کہ کالا باغ کا منصوبہ اہم تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…