پشاور(آئی این پی )خیبرپختونخوااسمبلی نے نجی سکولوں کولگام دینے کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی سمیت پانچ بل منظور کرلئے۔ صوبائی اسمبلی میں نجی تعلیمی اداروں سے متعلق پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی بل2017ء صوبائی وزیرتعلیم عاطف خان نے پیش کیا بل کے مطابق ریگولیٹری اتھارٹی کا چیئرمین صوبائی وزیر تعلیم ہونگے اوراسکے ساتھ سیکرٹری تعلیم ،سیکرٹری اسٹبلشمنٹ،سیکرٹری خزانہ ،ڈائریکٹرمحکمہ
تعلیم نجی سکولوں کے چارنمائندے ،والدین کے تین نمائندے اور دوماہرتعلیم کے علاوہ ایم ڈی ممبرہونگے۔ریگولیٹری اتھارٹی نجی سکولوں کے رجسٹریشن ،نصاب،پالیسیزکی نگرانی کریگی اسکے علاوہ ریگولیٹری اتھارٹی کاسب سے اہم کام فیسوں کا تعین ہے جو پرائیویٹ سکولوں کی درجہ بندی کے بعدکی جائے گی ۔صارفین کے تحفظ سے متعلق اب کیس کی سماعت سیشن جج کے ساتھ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں بھی ہوسکتی ہے ۔