چمن (آئی این پی )پاک افغان سرحدی کشیدگی کے باعث باب دوستی 19ویں روز بھی ہر قسم کی آمد ورفت اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے بند ہے جبکہ افغان فورسز کی شیلنگ سے متاثرہ سرحدی دیہات میں مردم شماری مہم مکمل ہوچکی ہے۔بارڈر کی بندش سے نیٹو سپلائی، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت ہر قسم کی تجارتی سرگرمیاں اور پیدل آمدورفت معطل ہے۔
سیکورٹی حکام کے مطابق کلی لقمان اور کلی جہانگیر میں مردم شماری مکمل ہوچکی ہیجس کے تحت متاثرہ دیہات میں کل805 خاندانوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا۔محکمہ شماریات کے مطابق کلی لقمان اور جہانگیر سمیت دیگر7 منقسم سرحدی دیہات کی مجموعی آبادی 15 ہزار سے زائد ہے۔پاک افغان چمن بارڈر5 مئی سے بدستوربند ہے۔