اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ، وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کانفرنس میں مہمان کی حیثیت سے نہیں میزبان کی حیثیت سے شریک ہوئے ، اپنے گھر میں ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ، ہوسکتا ہے وزیراعظم کا خود خطاب کا موڈ نہ ہو، اگرقوم کے اس معاملے پر کوئی سوال ہیں تو وزیراعظم خود جواب دے دیں گے ۔
وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنس کی پروازوں سے منشیات کی سمگلنگ سے ایک ہفتے میں طیارے سے دوسری مرتبہ ہیروئن برآمد ہوئی ہے ، ملوث افراد کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے کبھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو کبھی نہیں سراہا ، امریکہ کو بلوچستان میں مداخلت کے معاملے پر اپنا موقف دینا چاہیے تھا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ پر کافی محنت کی گئی ہے ، وزیراعظم نے عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کی گئی ، عوام کو اس بجٹ میں بھرپور ریلیف دیں گے ، سی پیک منصوبے سے ملکی معیشت میں بہتری آئے گی جس سے مہنگائی کا خاتمہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمارا دوسرا گھر ہے ، وزیراعظم نوازشریف سعودی عرب کانفرنس میں مہمان کی حیثیت سے نہیں میزبان کی حیثیت سے شرکت کی ، سعودی عرب سب سے زیادہ ہمیں عزت دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مصروف رہنے کے لئے تنقید کرتی رہتی ہے ، ہوسکتا ہے وزیراعظم نے خود کسی وجہ سے تقریر کرنا مناسب نہ سمجھا ہو ، قوم کے اگر اس حوالے سے سوال ہیں تو وزیراعظم خود جواب دیں گے ۔وزیراعظم نے خود کسی وجہ سے تقریر کرنا مناسب نہ سمجھا ہو ، قوم کے اگر اس حوالے سے سوال ہیں تو وزیراعظم خود جواب دیں گے ۔