ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

بلوچستان کے عوام کوکچھ نہیں دیاگیا،شاہ زین بگٹی نے جدوجہد کا اعلان کردیا

datetime 23  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھتر(آئی این پی ) جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہاہے کہ موجودہ حکومت ہو یا سابقہ حکومتیں عوام کو طفیل تسلیوں کے سوا کچھ نہیں دیاہے ،بلوچستان کے عوام کی ترقی کیلئے صحیح معنی میں جدوجہد ہوتی تو آج یہاں کے لوگوں کو علاج کیلئے دوسرے صوبوں نہ جاناپڑتا ،بلوچستانی عوام کی محرمیوں کے خاتمہ کے لیئے جمہوری وطن پارٹی قومی وصوبائی اسمبلی کے فور م پر بھرپورانداز میں آواز بلند کریگی ۔

وہ صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے ۔اس سے قبل انہوں نے نے سردار سید عبد اللہ شاہ آف شاہ پور ڈویثرن نصیرآباد پیپلزپارٹی صدر سید خادم حسین شاہ کی والدہ کی وفات پر تحصیل چھتر اندرون گوٹھ سید سردار سید میر محمد شاہ میں اظہا ر تعزیت کیا۔ اس کے بعد سید ہاؤ س میں جمہوری وطن پارٹی سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے ثمرات بلوچستان کے عوام کو ملنا مشکل نظر آ رہا ہے، موجودہ حکومت ہو یا سابقہ حکومت ہمیشہ بلوچستان کی عوام کوطفیل تسلیوں کے علاوہ کچھ نہیں دیاجس کا زندہ ثبوت وکیلوں پر حملے کے بعدزخمیوں کو علاج کیلئے بلوچستان سے دوسروں صوبوں میں لے جایا گیا ،پولیس سینٹر میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشوں کو ہائی ایس وین گاڑی چھتوں پر رکھ کر ان کے علاقوں میں پہنچایاگیا ،سی پیک کے فوائدبھی بلوچستان کے عوام کو ملنا مشکل نظرآرہاہے ،کئی دہائیوں سے بلوچستان کی ملنے والے وسائل سے کوئی فائدہ نہیں پہنچاہے ،بلوچستان کی پسماندگی سب کے سامنے عیاں ہے ۔سی پیک منصوبوں میں بلوچستان میں انٹرنیشنل لیول ہسپتال بنائے جاتے تو بلوچستان کی عوام کو علاج کے لیئے دوسروں صوبوں کارخ نہیں کرناپڑتا،نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے کہاکہ ہم یہ نہیں کہتے کہ دیگر صوبوں میں ترقی نہ ہو ملک میں ہم ترقی کے خواں ہیں

جس طرح ملک میں دیگر صوبوں میں ترقی ہو رہا ہے اسی طرح وفاق بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کی راہیں کھول دے۔بلوچستان کو پسماندہ رکھنے سے بلوچستان کی عوام میں مایوسی اور نفرت کی فضاء پیداہورہی ہے ، جمہوری وطن پارٹی آنے والے الیکشن میں بلوچستان بھر میں اور سندھ اور پنجاب سے بھی اپنے امیدوار کھڑاکرے گی ۔آنے والے دور میں وفاق میں مخلوط حکومت بنے گی ۔وزیر اعظم مسلم لیگ ن سے آئے گا اوربلوچستان میں بھی مخلوط حکومت وجود میں آئے گا۔ انھوں نے آخر میں کہا بلوچستان کی عوام محرمیوں کی خاتمہ کے لیئے جمہوری وطن پارٹی قومی اسمبلی فورم اور بلوچستان اسمبلی فور م خاتمہ پر بھر پور آواز اٹھائیں گے ۔حقیقی معنوں میں حل کرنے کی بھی عملی اقدامات کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…