منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’میں اگر ایوان صدر سے اٹھ جاتا تو 10 دن میں حکومت گر جاتی‘‘

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری کے روحانی پیشوا پیر اعجاز نے 25مئی کو حاکم علی زرداری کی برسی لاہور میں منانے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زرداری دور میں اگر ایوان صدر سے اٹھ کر واپس آ جاتا تو 10روز میں حکومت چلی جاتی‘آصف علی زرداری سے سورہ یاسین پر معاہدہ اور حلف لیا ہے کہ زندگی بھر ساتھ نہیں چھوڑوں گا‘ آصف علی زرداری سے محبت ہے کسی وزارت یا عہدے کی لالچ نہیں‘

آصف زرداری کے اردگرد رہنے والی عورتیں اور مرد مفادکیلئے ساتھ جڑے ہیں‘ فقیر کبھی کسی کو نہیں چھوڑتا ارد گرد کے لوگ تعصب کے باعث دوریاں پیدا کرتے ہیں۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے پیر اعجاز شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری وزارت عظمی کے عہدے پر اس وقت تک فائز نہیں ہو سکتے جب تک کسی پیر فقیر سے تعلق نہ جوڑ لیں ایوان صدر میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے 5ہزارروپے عیدی دی جسے واپس کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی زندگی کیلئے اللہ کی مرضی سے حفاظت کرتا ہوں ‘ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آستانہ پر آنے کیلئے ابھی تک رابطہ نہیں کیا جب بھی عمران خان آستانے پر آئے تو میری ہی شرائط پر آئیں گے وہ میرے کہنے پر عمل کریں وزیراعظم بنا دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی والدہ بہت نیک خاتون تھیں چند عورتیں اور مرد آصف علی زرداری کے دل میں میرے خلاف بغض پیدا کر رہے ہیں پیر فقیر اپنی جگہ اور اپنے مریدوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑتا۔ انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری میرے ساتھ رابطہ رکھیں یا نہ رکھیں دعائے خیر کرتا رہوں گا اقتدار پر کون براجمان ہو گا پتہ ہے لیکن منع کیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…