ہفتہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2026 

کلبھوشن دہشتگرد ہے اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی ٗاعزاز چوہدری

datetime 22  مئی‬‮  2017 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ کلبھوشن دہشتگرد ہے اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی ٗصدر ٹرمپ کا سعودی عرب کا دورہ مسلمان ممالک کے ساتھ امریکہ کے بہتر تعلقات کی نشاندہی کر رہا ہے۔

گزشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں صوفی نائٹ ہوئی جس میں دفتر خارجہ کی اہم شخصیات اور کثیر تعداد میں امریکیوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر  پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کی دوستی کو 70 سال ہوگئے ، واشنگٹن میں اس حوالے سے پاکستانی سفارتخانے میں صوفی نائٹ کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میں پاکستانی سفیر اعزاز چودھری ، دفتر خارجہ کی اہم شخصیات اور امریکی شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ استاد دلشاد نے خوبصورت دھنیں بکھیر کر سماں باندھ دیا ۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے کہا کہ امریکہ میں اولیاء کرام کا پیغام صوفی میوزک کے ذریعے دیا گیا ٗکلبھوشن سے متعلق سوال پر اعزاز چودھری نے کہا کلبھوشن ہو یا اور کوئی دہشتگرد ، اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی ۔ پاکستانی سفیر نے کہا  اعزاز چودھری نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا سعودی عرب کا دورہ مسلمان ممالک کے ساتھ امریکہ کے بہتر تعلقات کی نشاندہی کر رہا ہے ، امریکہ سے دفاعی معاہدہ سعودیہ نے اپنی دفاعی ضروریات کے تحت کیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…